حیدرآباد۔12 نومبر(سیاست نیوز)حکومت کی جانب سے حیدرآباد میں بڑی توسیع کا منصوبہ تیار کیا جارہا ہے جس کے تحت قریبی 24 بلدیات کو گریٹر حیدرآباد مونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی) میں ضم کیا جائے گا۔ اس طرح گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے حدود میں مزیدتوسیع کی جائے گی۔ حکومت کے اس منصوبہ کا مقصد شہر کی ترقی اور بنیادی ڈھانچے کی ضروریات کو بہتر طریقے سے منظم کرتے ہوئے ایک گریٹر سٹی کارپوریشن (GCC) بنانا ہے۔ 24 میونسپلٹیوں کو جی ایچ ایم سی کیساتھ ضم کرنا جنوری 2025 سے شروع کیا جائے گاکیونکہ اس کی مدت ختم ہو رہی ہے۔ قریبی میونسپلٹیوں کو ضم کر نے کا مقصد شہر کو مستقبل کی ضروریات کیلئے مزید موافق بنانا ہے تاکہ جی سی سی حیدرآباد کو ایک عالمی شہر میں تبدیل کیا جا سکے۔ اس سے شہریوں کا معیار زندگی بھی بہتر ہوگا۔