جے اینڈکے۔ کھیت سے گاؤں کا تعقب کرنے والے مسلم شخص کی ہجوم نے کی پیٹائی۔ ویڈیو

,

   

مذکورہ حملہ کرنے والوں کو ویڈیو میں ”دیش کے غداروں کوگولی ماروں سالوں کو“ اور ”بھارت ماتا کی جئے“ کے نعرے لگاتے ہوئے سنا جاسکتا ہے۔

سری نگر۔جموں علاقے کے ریاسی کے گرہا گاؤں میں ایک خوفناک واقعہ پیش آیا ہے جس میں کے متعلق ویڈیو وائیرل ہونے کے بعد جانکاری ملی ہے۔

مذکورہ ویڈیو میں ایک گروپ جو ”گاؤ رکشکوں“ کا ہے ایک شخص اور اس کے بھانجے کو جموں علاقے کے ریسای گاؤں میں بری طرح پیٹا تھا‘ مذکورہ کسان کے بیٹا کھیت سے ایک گائے کو دور بھگا رہا تھا جس کے بعد یہ واقعہ پیش آیاہے۔

سوشیل میڈیا پر وائیرل ہونے والے اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح حملہ آور بے رحمی کے ساتھ مارپیٹ کررہے ہیں۔

اس ویڈیو میں ہجوم کو 40سالہ محمد اصغر اور اس کے بھانجے 26سالہ جاوید احمد کو گھونسے‘ لات اور مارپیٹ کرتاہو ا دیکھا جاسکتا ہے‘

وہیں پولیس جوان اس ویڈیو میں دونوں کو چھوڑ دینے کی گوہار لگاتے ہوئے دیکھائی دے رہے ہیں۔

مذکورہ حملہ کرنے والوں کو ویڈیو میں ”دیش کے غداروں کوگولی ماروں سالوں کو“ اور ”بھارت ماتا کی جئے“ کے نعرے لگاتے ہوئے سنا جاسکتا ہے۔

دی وائیر میں شائع خبر کے مطابق مذکورہ متاثرہ کے رشتہ دار نے بتایا کہ وہ اصغر کا بیٹا جو نابالغ ہے‘تین چار دن قبل کھیتوں سے گائیوں کا تعقب دور بھگایاتھا۔

اس عمل میں گائیوں میں سے ایک زخمی ہوگئی تھی۔اس کے بعد مشتاق احمد جو اصغر کا بھائی ہے کومقامی زمیندر کی جانب سے چوکیدار کو اجلاس کے لئے پنچ کے گھر بلایاہے۔

اس کا کہنا ہے کہ”انہوں نے بتایا کہ اصغر کے بیٹے نے ایک گائے کو مار اور وہ زخمی ہوگئی۔لہذا وہ اس سے بات کرنا چاہارہے ہیں۔میرا بھانجہ بھی اس کے ساتھ گیا۔

جب وہ سنجے سنگھ نامی پنچ کے گھر میں داخل ہوئے‘ اس ہجوم نے انہیں بے رحمی کے ساتھ پیٹنا شروع کردیا۔

پھر وہ اسکو باہر نکل کر لئے گئے اور دوبارہ لاٹھیو ں سے پیٹنا شروع کردیا اس کے علاوہ لات او رگھونسے بھی مارتے رہے“۔

مشتاق نے کہاکہ ”میرا بھائی زخمی ہوگیاتھا۔ اس کے سارے جسم پر زخموں کے نشان تھے۔

بے رحمی کے ساتھ مارپیٹ کی وجہہ سے اس کے جسم پر لال او رنیلے رنگ کے ضربات بھی ہیں“۔