جے این ٹی یو میں 30 سال بعد 74 جونیر اسسٹنٹس کا تقرر

   

حیدرآباد ۔ 23 نومبر (سیاست نیوز) حیدرآباد جے این ٹی یو میں تقریباً 30 سال بعد جونیر اسسٹنٹس کا تقرر عمل میں آیا ہے۔ تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن نے گروپ 4 امتحان کے ذریعہ منتخب ہونے والے 74 امیدواروں کو حکومت نے جے این ٹی یو کو مختص کئے ہیں۔ وہ تمام امیدوار جمعہ کو اپنے اسناد کی جانچ کرانے کیلئے یونیورسٹی پہنچے۔ اسناد کی جانچ کے بعد یونیورسٹی کے رجسٹرار نے تقرر نامہ جاری کیا۔ 1991ء میں اس وقت کی حکومت نے جے این ٹی یو کو 89 جونیر اسسٹنٹ جائیدادیں مختص کرتے ہوئے احکامات جاری کیا تھا۔ تب موروثی تقررات کے تحت 15 افراد 1994ء میں ڈیوٹی سے رجوع ہوئے تب سے 74 جائیدادیں مخلوعہ تھیں بالآخر اتنے سال کے بعد ریاستی حکومت کی جانب سے ملازمین کو مختص کرنے پر یونیورسٹی کے اعلیٰ عہدیدار مسرت کا اظہار کررہے ہیں۔2