ج8,500 جابس دستیاب، آج میگا پروگرام

   

حیدرآباد /23 اگست ( این ایس ایس ) نارتھ زون پولیس کے حکام ہفتہ 24 اگست کو میگا جاب کنکٹ پروگرام کا سوامی ویویکانندا انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی واقع پاٹنی سنٹر ، سکندرآباد میں صبح 9 بجے سے اہتمام کر رہے ہیں۔ یہ پروگرام پولیس ڈپارٹمنٹ کی فرینڈلی پولیسنگ اسکیم کا حصہ ہے ۔ کئی نامور کمپنیوں جیسے گوگل ، امیزان ، ناگرجنا کنسٹرکشنس ، کمس ہاسپٹلس ، اپالو فارمیسی ، ایچ ڈی ایف سی بینک ، ویپانتا لیابس ، ہائی کیر سرویس پرائیویٹ لمیٹیڈ ، نواتا ٹرانسپورٹ ، پیرم گروپ آف کمپنیز ، ریلائنس ڈیجیٹل ، بگ بازار ، سری رام لائف انشورنس ، اور دیگر اس ایونٹ میں حصہ لیں گے اور مختلف نوکریوں کیلئے امیدواروں کا انتخاب کریں گے ۔ کارخانہ پولیس انسپکٹر اور جاب کنکٹ پروگرام کے آرگنائزر وی ایم سوامی نے کہا کہ تقریباً 75 کمپنیاں اس ایونٹ میں حصہ لیں گی اور لگ بھگ 8,500 جابس بے روزگار نوجوانوں کو فراہم کئے جائیں گے ۔ بے روزگار نوجوان بڑی تعداد میں شرکت کرتے ہوئے اس جاب میلے کا فائدہ اٹھاسکتے ہیں ۔ سٹی پولیس کمشنر انجنی کمار صبح 9 بجے پروگرام کا افتتاح کریں گے اور اس کے بعد امیدوار اپنے نام رجسٹر کراسکیں گے ۔ اڈمیشن ، رجسٹریشن اور پروسیسنگ فری ہے ۔ایس ایس سی ناکام ، آئی ٹی کورسیس کامیاب بھی جاب حاصل کرسکتے ہیں ۔ مزید تفصیلات کیلئے 7901121317اور 7901121300 پر ربط پیدا کرسکتے ہیں۔