نئی دہلی: اتر پردیش حج کمیٹی سے دوبار منتخب حج کمیٹی آف انڈیا کے سابق ممبر حافظ نوشاد احمد اعظمی نے آج محترمہ اسمرتی ایرانی وزیر موصوفہ سے مطالبہ کیاہے کہ حج 2023 کے فارم میں میڈیکل کے صفحہ پر جو Aاور Bکی شرائط ہیں جس میں چیسٹ ایکسرے رپورٹ اور سی .بی.سی. بلڈ رپورٹ پاسپورٹ کے ساتھ ملک کے عازمین حج کو جمع کرانے کی شرائط ہیں اسے فوری طور پر سرکولر کے ذریعہ واپس لیا جائے ۔ اعظمی نے آج بتایا کہ وزیر موصوفہ اقلیتی فلاح وبہبود وحج محترمہ اسمرتی ایرانی اور وزارت کے سکریٹری اور چیف ایکزٹیوٹیو آفیسر حج کمیٹی آف انڈیا ممبئی اور ملک کے سبھی اسٹیٹ کے چیئرمین کو اس مطالبہ کا خط بھیجا ہے ۔اعظمی نے خط میں لکھا ہے کہ 2017 میں یہ شرائط فارم میں لائی گئی تھیں جسے بعد میں حج کمیٹی آف انڈیا نے واپس لے لیا تھا۔