حضور شیخ الاسلام کی حیدرآباد میں آمد

   

حیدرآباد ۔ 5 اگست ( راست) جناب محمد اسمعیل اشرفی متولی و سجادہ نشین حضرات گنج شہیدان آصف نگر کے پریس نوٹ کے مطابق ’’شیخ الاسلام ٹرسٹ انڈیا کے زیراہتمام‘‘ ۔ عالم اسلام کی عظیم روحانی شخصیت شہزادہ غوث اعظم شیخ الاسلام والمسلمین حضرت العلامہ مولانا سید شاہ محمد مدنی اشرف الجیلانی سجادہ نشین حضور محدث اعظم ہند کھچوچھہ مقدسیہ یو پی اور آپ کے جانشین حضرت علامہ مولانا سید حمزہ اشرف اشرفی الجیلانی ہفت روزہ روحانی دورہ پر حیدرآباد تشریف لارہے ہیں اور انشاء اللہ تعالیٰ حضرت کے پروگرام کی تفصیلات سے عنقریب واقف کروایا جائے گا لہٰذا تمام عاشقان غوثؓ و خواجہؓ اور بالخصوص وابستگان سلسلہ اشرفیہ سے شرکت کی گذارش کی جاتی ہے۔ مزید معلومات کیلئے فون نمبر 9489037112 ، 7013477183 ، 9347308590 ، 7893657647 ، 9703939303 پر ربط کریں۔