حضور نگر میں آج رائے دہی کیلئے انتظامات مکمل

,

   

ضمنی انتخاب پر آر ٹی سی ہڑتال کے اثرات، ٹی آر ایس قائدین میں غیریقینی

حیدرآباد ۔ 20۔ اکتوبر (این ایس ایس) حلقہ اسمبلی حضور نگر کے ضمنی انتخابات کیلئے 21 اکتوبر پیر کو ہونے والی رائے دہی کے ضمن میں تمام تر انتظامات کئے جاچکے ہیں۔ تاہم آر ٹی سی ہڑتال کا رائے دہی پر اثر ہوسکتا ہے کیونکہ حکمراں جماعت کے بعض گوشوں نے اس بات پر غیر یقینی پائی جارہی ہے کہ ریاستی انتظامیہ کے رویہ کے سبب آر ٹی سی ہڑتال طوالت اختیار کی ہے ۔ تلنگانہ پردیش کانگریس کے صدر این اتم کمار ریڈی حلقہ اسمبلی حضور نگر سے منتخب ہوئے تھے لیکن اس سال منعقدہ لوک سبھا انتخابات میں حلقہ نلگنڈہ سے اپنے انتخاب کے بعد اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہوچکے تھے اور مخلوعہ نشست پر ہونے والے ضمنی انتخاب میں ان کی شریک حیات پدماوتی ریڈی کو کانگریس نے امیدوار بنایا ہے جو گزشتہ سال ڈسمبر میں منعقدہ اسمبلی انتخابات میں معمولی اکثریت سے شکست سے دوچار ہوگئی تھیں۔ چنانچہ وہ کانگریس امیدوار کی حیثیت سے وہ اب اپنے شوہر کی مخلوعہ نشست پر قسمت آزما رہی ہے جنہیں حکمراں جماعت کے امیدوار ایس سیدی ریڈی کے علاوہ بی جے پی اور تلگو دیشم امیدواروں سے بھی مقابلہ ہے۔ 24 اکتوبر کو ووٹوں کی گنتی کے نتیجہ کا اعلان کردیا جائے گا۔