سوشل میڈیا پر کانگریس اور بی آر ایس میں لفظی جنگ تیز
حیدرآباد، 28 نومبر (سیاست نیوز) مرکزی حکومت کی جانب سے تجویز کردہ حلقوں کی ازسرنو حدبندی کے بل نے تلنگانہ کی سیاست میں نیا تنازعہ کھڑا کر دیا ہے۔ اس معاملے پر کانگریس اور بی آر ایس کے درمیان جاری لفظی جنگ کے دوران معروف یوٹیوبر دھرو راٹھی نے بھی بی آر ایس کے کارگزار صدر کے ٹی آر کے موقف پر سخت تنقید کرتے ہوئے انہیں بی جے پی کے سیاسی ایجنڈے کا حامی قرار دیا ہے۔دھرو راٹھی نے حدبندی کی تجاویز کا خیرمقدم کرنے پر کے ٹی آر کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ شمالی اور جنوبی ہند کے درمیان اختلافات کی آڑ میں اصل مسئلہ کو نظرانداز کرنے کا ڈرامہ بند کیا جانا چاہئے۔ انہوں نے سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ حلقوں کی دوبارہ تقسیم کے ذریعے انتخابی نتائج کو متاثر کرنے کے بی جے پی کے ایجنڈے کی کھلی حمایت ہندوستانی جمہوریت کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے۔دوسری جانب اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر کانگریس اور بی آر ایس حامیوں کے درمیان لفظی جنگ مزید تیز ہوگئی ہے۔ کانگریس قائدین اور حامیوں نے بی آر ایس کے رویے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ بی آر ایس پس پردہ بی جے پی کی حمایت میں بیان بازی کر رہی ہے، جس کا کانگریس بھرپور جواب دے رہی ہے۔ 2