حیدرآباد۔ ریتو بندھو سمیتی صدرنشین و ایم ایل سی پی راجیشور ریڈی نے آج کہا کہ ٹی آر ایس حکومت تمام محکمہ جات میں مخلوعہ جائیدداوں پر تقررات کی پابند ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پہلے ہی پبلک سرویس کمیشن کے ذریعہ ایک لاکھ افراد کو روزگار فراہم کرچکی ہے ۔ انہوں نے گریجویٹ ایم ایل سی انتخابات کیلئے نرسم پیٹ میں مہم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ مہم در اصل گریجویٹس میں حکومت کے تعلق سے پائے جانے والے مفروضوں کو دور کرنے شروع کی گئی ہے ۔ انہوں نے مرکز پر تلنگانہ سے ناروا سلوک کا الزام عائد کیا اور کہا کہ ہماری ریاست میں وصول کئے جانے والے ٹیکس کی رقومات کو بہار ‘ یو پی ‘ راجستھان میں خرچ کیا جا رہا ہے ۔