حیدرآبادیکم فروری(یواین آئی) جی ایچ ایم سی عملہ نے نلہ کنٹہ شنکر مٹھ کے اطراف کے فٹ پاتھوں پر غیر قانونی مجاز تعمیرات کومنہدم کردیا۔ فٹ پاتھوں کے ساتھ سڑک پر بھی غیرمجاز تعمیرات کا پتہ چلا جس سے کئی مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔جے سی بی کے ذریعہ ان کو ہٹا دیا گیا۔ متاثرین نے الزام لگایا کہ ان کے چھوٹے کاروبار کو بغیر کسی پیشگی اطلاع کے منہدم کردیا گیا ۔