حیدرآبادی فلم اسٹارتوفیق خاں عرف ٹائیگر سلطان کا انتقال

   

حیدرآباد : حیدرآبادکی فلموں کے اداکار محمد توفیق خان عرف ٹائیگر سلطان کا مختصر علالت کے بعد آج صبح انتقال ہوگیا۔ حیدرآبادی فلمی اُفق کے ابھرتے ہوئے فلمسٹار توفیق خان نے کئی فلموں میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے ، ان کی ایک اور فلم مکمل ہونے کے باوجود لاک ڈاؤن کے تناظر میں ریلیز نہیں ہوسکی۔ فلموں سے ہٹ کر بھی ان کی سماجی خدمات کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ توفیق خاں کے انتقال سے ان کے چاہنے والوں خاص طور پر حیدرآبادی فلمی صنعت میں شدید رنج و غم کی لہر دوڑ گئی۔