حیدرآبادی مٹن کڑاہی

   

اجزا: گوشت آدھا کلو، ٹماٹر (چوپ کر لیں) چار عدد، لال مرچ پاؤڈر ایک کھانے کا چمچہ، ثابت دھنیا (کُٹا ہوا) ایک چائے کا چمچہ، زیرہ (کُٹا ہوا) ایک چائے کا چمچہ، سونف (کُٹی ہوئی) آدھا چائے کا چمچہ، انار دانہ (کْٹا ہوا) ایک چائے کا چمچہ، تیل آدھا کپ، لہسن ،ادرک پیسٹ دو چائے کے چمچے، نمک حسبِ ذائقہ، ہلدی پاؤڈر آدھا چائے کا چمچہ، ہرا دھنیا (چوپ کر لیں) ایک گٹھی، ہری مرچیں (چوپ کر لیں) چار سے پانچ عدد، دہی (پھینٹ لیں) آدھا کپ، گرم مسالہ پاؤڈرآدھا چائے کا چمچہ۔
ترکیب: سب سے پہلے گوشت کو اچھی طرح اُبال لیں۔پھر کڑاہی میں تیل گرم کریں ۔ اس میں لہسن‘ ادرک پیسٹ اور گوشت ڈال کر فرائی کریں۔نمک‘ ہلدی پاؤڈر‘ لال مرچ پاؤڈر‘ ٹماٹر اور دہی ڈال کر بھونیں۔تیل الگ ہو جائے تو ہری مرچیں‘ ہرا دھنیا‘ سونف‘ انار دانہ‘ زیرہ‘ دھنیا اور گرم مسالہ پاؤڈر ڈال کردو منٹ دم پر رکھیں۔آخر میں ہرا دھنیا اور ادرک چھڑکیں۔لیجیے آپ کی حیدرآبادی مٹنکڑاہی تیار ہے اسے نان کے ساتھ سرو کریں۔