حیدرآباد۔ پرانے شہر میں 25سالہ نوجوان کا قتل

,

   

حیدرآباد۔ پیسے کے لین دین پر گرما گرم بحث کے بعد ہفتہ کی رات کو تین افراد نے ایک 25سالہ نوجوان کا قتل کردیا ہے۔

میرعالم ٹینک علاقے میں یہ واقعہ پیش آیاتھا۔

کیس کی تفصیلات کے بموجب مذکورہ نوجوان محمد تین افراد سید ساجد‘ صادق اور اظہر ہمراہ مذکورہ علاقے کو گیاتھاجہاں پر ان کے درمیان گرما گرم بحث ہوئی او ربعد میں تینوں نے تیزدھاری ہتھیار سے اس کا قتل کردیا ہے۔

معاملے کی جانکاری ملنے کے ساتھ ہی بہادر پولیس ٹیم موقع پر پہنچی۔

متوفی کی نعش کو عثمانیہ جنرل اسپتال پوسٹ مارٹم کے لئے منتقل کردی گئی۔ پولیس نے ایک کیس درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیاہے