حیدرآباد ۔ 20 ۔ اگست (سیاست نیوز) حیدرآباد کے شمس آباد میں واقع راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ کو انڈیا ٹراویل ایوارڈس میں باوقار بسٹ ایرپورٹ ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ حیدرآباد ایرپورٹ کو مسلسل تیسری مرتبہ یہ ایوارڈ حاصل ہوا ہے۔ ایوارڈ ملنے پر ایرپورٹ حکام نے صنعت کے شراکت داروں و مسافرین اور تعاون کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا۔