حیدرآباد ۔12 ستمبر (راست) جناب منصور بابو خان ٹرسٹی حیدرآباد زکوٰۃ اینڈ چیارٹیبل ٹرسٹ کی اطلاع کے مطابق مستحق غریب اور ہونہار یتیم طلباء میں اسکالر شپس کی تقسیم کا آغاز آج سے ہوچکا ہے۔ اس ضمن میں 12 ستمبر کو ایک پروگرام ٹرسٹ آفس واقع بیگم پیٹ میں منعقد کیا گیا اور اس میں 80 مستحق میں اسکالرشپس کی تقسیم کی گئی اور 37 غریب و ہونہار مستحق طلباء کو ایم بی بی ایس کے مستحق طلباء میں اسکالر شپس منظور کی گئی۔ جناب منصور بابوخان نے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ اپنی تعلیم پر خصوصی توجہ دیں۔ محنت کا سلسلہ جاری رکھیں۔ انہوں نے میڈیکل طلباء کی ستائش کی اور انہیں غریبوں، محتاجوں کے ساتھ ہمدردی اور حسن سلوک سے پیش آنے کی تلقین کی۔ معاشی حالات اور دیگر مسائل سے مایوس نہ ہوں۔ انہوں نے یقین دلایا کہ ٹرسٹ کی جانب سے مستحق طلباء میں اسکالر شپس کی تقسیم جاری رہے گی۔ جناب احمد سعید منیجنگ ٹرسٹی ٹرسٹ نے کہا کہ اس طرح کے اسکالرشپس پروگرامس کو بھی قطعیت دی جس میں تمام تلنگانہ اور آندھرا کے اضلاع میں اسکالر شپس کے انٹرویو پروگرامس ماہ ستمبر اور اکٹوبر میں منعقد کئے جائیں گے۔ اس موقع پر ٹرسٹ کے ذمہ داران مرحوم جناب غیاث الدین بابو خان کے افراد خاندان اور دوست احباب اور دوسر نے شرکت کی۔