حیدرآباد: سعید آبادمیں نوجوانو ں پر اشرار کا حملہ ، فرقہ وارانہ کشیدگی

 حیدرآباد: پرانے شہر کے فرقہ وارانہ طور پر حساس علاقہ سعید آباد میں آج رات معمولی سڑک حادثہ کے واقعہ پر اقلیتی طبقہ سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں لڑکوں پر اشرار کے مبینہ حملہ اور ہنگامہ آرائی کے سبب فرقہ وارانہ کشیدگی پھیل گئی ۔

تفصیلات کے مطابق سعید آباد کے آر آر فنکشن ہال میں اکثریتی طبقہ سے تعلق رکھنے والے افراد کی ایک تقریب جاری تھی کہ قریب میں مسلم نوجوان محمد کلیم ، عارف ، عامر اور محمد خالد وہاں سے گذر رہے تھے کے معمولی سڑک حادثہ پر چند نے جن کا تعلق پوسل بستی سے بتایا گیا ہے حالت نشہ میں تھے او رلڑکوں سے گالی گلوچ کے بعد مارپیٹ شروع کردی ۔ اس دوران ان لڑکوں کے رشتہ دار بھی وہاں پہنچ گئے ۔ دوسری طرف پوسل بستی میں بھی اشرار کے حامی جمع ہوگئے سنگباری شروع کردی ۔

اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور حالا ت کو قابو میں کرلیا۔ اس موقع پر پولیس کے اعلی عہدیداروں بھی موقع واردات پر پہنچ گئے ۔ ان میں پولیس کمشنر انجنی کمار ، جوائنٹ کمشنر اسپیشل برانچ ترون جوشی بھی شامل تھے ۔ پولیس نے بتایا کہ جکاس علاقہ میں پولیس فورس اور نیم فوجی فورسس کو تعینات کی گیا ۔0

https://www.youtube.com/watch?time_continue=138&v=4qzxGGk7UHc

TOPPOPULARRECENT