حیدرآباد ۔ حیدرآباد کی 13 سالہ ٹیکپرینیر زونیرا خان جو ناچارام انڈسٹریل ایریا میں رہتی ہیں 6 فروری کو ٹیلی کاسٹ کئے جانے والے بائجوز ینگ جینئیس شو میں دکھائی دیں گی ۔ اس شو میں وہ ادکار راج کمار راؤ کے ہمراہ ہوں گی ۔ اس کی شوٹنگ ممبئی میں کی گئی ہے۔ زونیرا خان نے کہا کہ اس شو میں اداکار سے ملاقات ان کیلئے اعزاز ہے ۔ وہ اپنے خود کی کمپنی چلاتی ہیں ۔ انہیں پہلا کلائنٹ اس وقت ملا جب وہ 9 سال کی تھیں ۔ ٹیکنیکل طور پر ماہر زونیرا خان نے کئی اپلی کیشن تیار کی ہیں ۔