Monday , December 9 2019

حیدرآباد: 19/ سالہ لڑکی کے عصمت ریزی کے معاملہ میں کار ڈرائیور گرفتار

حیدرآباد: ایس آر نگر پولیس نے ایک ۵۲/ شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔ اس پر الزام ہے کہ اس نے ایک ۹۱/ سالہ لڑکی کی عصمت ریزی کی ہے۔ پولیس نے ملزم کو کو اس کے گھر سے گرفتار کیا ہے۔ملزم کے والد ملے پلی میں واقع ایک درگاہ کے خدمت گذار ہیں۔ کچھ شخصی مسائل کی وجہ سے متاثرہ لڑکی روزانہ درگاہ میں حاضری دیا کرتی تھی۔ مئی کے آخری ہفتہ میں ملزم نے متاثرہ لڑکی کے والد سے کہا کہ بیدر میں ایک درگاہ ہے جہاں ان کی حاضری سے ان کے مسائل حل ہوسکتے ہیں۔ بیدر میں ملزم اور متاثرہ کے گھر والے ایک لاج میں رہنے لگے۔ ایس آر نگر پولیس انسپکٹر ایس مرالی کرشنا نے یہ بات بتائی۔

انہوں نے کہا کہ متاثرہ کے خاندان والوں نے الزام لگایا کہ ملزم نے ان کی لڑکی کی لاج میں جب وہ تنہا تھی عصمت ریزی کی۔ بعد ازاں ۲/ جون کو جب وہ حیدرآباد واپس ہوئے اس کے بعد بھی ملزم نے متاثرہ لڑکی اس کے گھر میں عصمت ریزی کی۔ متاثرہ لڑکی کے گھر والوں نے ۳۱/ جون کو پولیس سے رجوع ہوکر شکایت درج کروائی۔ شکایت کی بنیاد پولیس نے ملزم کے خلاف تعزیرات ہند 376کے تحت مقدمہ درج کرلیا اور متاثرہ لڑکی کو طبی معائنہ او رکونسلنگ کیلئے بھروسہ سنٹر ٹیم کے حوالہ کردیا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT