نئی دہلی ۔ 12 ستمبر (ایجنسیز) ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران جنگ جاری رکھنا نہیں چاہتا بلکہ اب بھی امن کو ترجیح دیتا ہے، ایران اپنے پڑوسی اور مسلم ممالک سے کوئی اختلاف نہیں رکھتا۔ نئی دہلی میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی ملائیشیا کے صدر سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایران چاہتا ہے کہ اس کے حقوق کا احترام کیا جائے، ظالمانہ پابندیاں ختم کی جائیں اور اسے اپنے بین الاقوامی حقوق دیے جائیں۔ صدر پزشکیان نے مزید کہا کہ امریکہ ایران کو دشمن بنانا چاہتا ہے جبکہ امریکہ، اسرائیل اور یورپی ممالک چاہتے ہیں کہ خطہ میں کوئی ملک آزاد نہ رہے۔