حیدرآباد: سائبر آباد کمشنریٹ پولیس حدود میں پولیس نے پانچ انجینئرنگ کے طلباء کو گرفتار کرلیا جو مبینہ طور پر اپنے جماعت ساتھیوں کو چرس بیچ رہے تھے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ان کے قبضہ سے آٹھ کیلو چرس ضبط کی گئی۔ پولیس نے بتایا کہ گرفتار شدہ طلبہ کے نام یہ ہیں۔ ٹی بھانوتیجا ریڈی، ڈی سائی نریش، کے اکھیل، شیخ نعیم اور کے سائی کما ر۔ پولیس نے بتایا کہ ملزمین ریاست آندھراپردیش سے چرس منگواتے تھے او رانہیں بھاری رقم کے عوض فروخت کرتے تھے۔
آر جی آئی پولیس اسٹیشن کے سرکل انسپکٹر راما کرشنا نے بتایا کہ ہماری ٹیم جمعہ کے دن گاڑیوں شمس آباد میں گاڑیوں کی تلاشی لے رہی تھی مذکورہ پانچ طلبہ میں سے دو طلبہ ایک بیاگ کے ساتھ مشتبہ حالت پائے گئے۔
ہماری پولیس ٹیم نے انہیں روک لیا اور ان کی تلاشی لینے لگے جس اس بیاگ سے یہ چرس برآمد ہوا۔ انہیں حراست لے کر مزید پوچھ تاچھ کی جارہی ہے۔ اس دوران ان لوگوں نے بتایا کہ ان کے علاوہ مزید تین افراد اور ہیں جو اس کام میں ملوث ہیں۔“ پولیس نے فوری انہیں بھی گرفتار کرلیا۔ پولیس نے ان خلاف ایک مقدمہ درج کر کے انہیں عدالتی تحویل میں دیدیا۔