حیدرآباد: ایک 52سالہ شخص جس کو عریانی فلمیں دیکھنے کاعادت ہے پولیس نے اسے ایک نابالغ لڑکی کی عصمت ریزی کے الزام میں گرفتار کرلیا۔ یہ واقعہ وقارآباد کے دھارور میں پیش آیا۔ پولیس کے بیان کے مطابق ملزم متاثرہ لڑکی کا پڑوسی بتایا گیا۔اتوار کی شب ا س نے لڑکی کو فون دینے کے بہانے اپنے گھر بلایا او روہاں اس کی مبینہ طورپر عصمت ریزی کی۔ پولیس نے بتایا کہ اس نے اس 5سالہ لڑکی کو عریانی فلم دکھائی۔بعد ازاں لڑکی روتی ہوئی اپنے گھر پہنچی۔
اوراپنی ماں سے اس کی شکایت کی۔ لڑکی کے گھر والے مقامی پولیس سے رجوع ہوکر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کروائے۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے اس کے خلاف تعزیرات ہند دفعہ 376کے علاوہ پوسکو ایکٹ کے تحت بھی مقدمہ درج کرلیا گیا۔ پرگی پولیس نے مزید بتایا کہ ملزم اپنی بیوی کو طلاق دے چکا تھا جس کے بعد سے وہ گھر میں تنہا رہتا تھا۔ اسی دوران اسی عریانی فلمیں دیکھنے کی عادت ہوگئی۔