حیدرآباد کی تاریخی عمارت ایرم منزل

,

   

ریاستی سکریٹریٹ کی تعمیر کیلئے منہدم کئے جانے کا اندیشہ
حیدرآباد 25 جون (سیاست نیوز) شہر حیدرآباد کی تاریخی عمارت ایرم منزل کو منہدم کئے جانے کا اندیشہ ہے۔ چیف منسٹر چندرشیکھر راؤ نئے سکریٹریٹ کی تعمیر کے لئے پولو گراؤنڈ سکندرآباد کی اراضی کے حصول میں ناکامی کے بعد شہر کی تاریخی عمارتوں کی نشاندہی کررہے ہیں جہاں ایک نیا سکریٹریٹ تعمیر کیا جائے گا۔ چیف منسٹر کی نظر ایرم منزل پر ہے۔ یہ تاریخی عمارت نواب صفدر جنگ مشیر الدولہ فخرالملک نے 1870 ء میں تعمیر کی تھی۔ ایرم منزل نہ صرف شہر حیدرآباد کیلئے تاریخی اہمیت کی حامل عمارت ہے بلکہ اِس کا نام شہریوں کے لئے ایک لینڈ مارک کی اہمیت رکھتا ہے۔ حکومت شہر کے تاریخی مقامات کے تحفظ کے بجائے انھیں مسمار کرنے کا منصوبہ بنایا ہے تو عوام کی جانب سے شدید مخالفت کی جائے گی۔ نواب فخرالملک بہادر نے ایرم منزل کے علاوہ شہر میں کئی دیگر عمارتیں تاریخی عمارتیں تعمیر کی ہیں جن میں قابل ذکر اسد باغ (نظام کالج)، ایرم منزل (چیف انجینئرس آفس پنجہ گٹہ)، ٹی بی ہاسپٹل ایرہ گڈہ ہیں۔