Saturday , December 14 2019

خاتون کو ہراساں کرنے والا روڈ رومیو گرفتار

حیدرآباد ۔ 2ڈسمبر ( سیاست نیوز) منچلے روڈ رومیو کی ہراسانی کا شکار خاتون نے شوہر کی مدد سے اس روڈ رومیو کو پولیس کے حوالے کردیا ۔ ڈائیل 100سے قبل خاتون نے شوہر کو اس کی اطلاع دی ۔ یہ واقعہ کوکٹ پلی کے علاقہ میں پیش آیا ۔ جل وہار کالونی اڈہ گٹہ سوسائٹی میں اس روڈ رومیو کی جم کر دھلائی بھی ہوئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ اس علاقہ میں واقع شیو مندر کو آنے والی خواتین کو اکثر اس منچلے کی ہراسانی کا سامنا تھا جس کی شناخت راجو کی حیثیت سے کرلی گئی ۔ آج پیر کا دن ہونے کے سبب خواتین کی بڑی تعداد اس مندر کو پہنچتی ہے اس دوران راجو اکثر خواتین کو پریشان کررہا تھا ۔ ذرائع کے مطابق کسی کو رنگ ، کسی کو قد اور جسمانی طور پر پریشان کررہا تھا ۔ اس خاتون کو جس نے اس کے شوہر کو طلب کیا ، اس کے خلاف بھی راجو نے قابل اعتراض فقرے کسے اور اس خاتون نے فوری شوہر کو طلب کرلیا جس کے بعد اس کی جم کر دھلائی ہوئی اور مقامی پولیس کے حوالے کردیا گیا ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT