واشنگٹن: امریکی خلائی ادارے ناسا نے زمین سے 14کروڑ میل کے فاصلے سے لیزر ٹیکنالوجی کے ذریعے سگنل بھیجنے میں کامیابی حاصل کی ہے ۔جی ہاں واقعی ناسا کے Psyche نامی اسپیس کرافٹ کے ذریعہ یہ سگنل بھیجا گیا۔ ناسا نے بتایا کہ یہ ایک بڑا سنگ میل ہے جس سے ثابت ہوتا ہیکہ کس طرح آپٹیکل کمیونیکیشنز سسٹم اسپیس کرافٹ کے ریڈیو فریکوئنسی سسٹم پر اثر انداز ہو سکتا ہے ۔ اس مقصد کیلئے اسپیس کرافٹ کے ڈیپ اسپیس آپٹیکل کمیونیکیشنز سسٹم کو استعمال کیا گیا۔اس تجربے کا مقصد یہ ثابت کرنا تھا کہ لیزر کمیونیکیشنز سے کروڑوں میل کی دوری سے بھی رابطہ کرنا ممکن ہے ۔