نیویارک:قانونی طریقے سے شہریت حاصل کرنے والے ایک امریکی شہری کو ،جو داعش سے اس قدر متاثر ہوا تھاکہ اس میں شامل ہونے کے لیے اپنے بیوی بچوں کو چھوڑ کر شام چلا گیا تھا اور وہاں گروپ میں امیر کے عہدے تک پہنچ گیا تھا، اسے اپنے خلاف عائد کیے جانے والے تمام الزامات کا مجرم قرار دیا گیا ہے، جس پر اسے عمر قید کی سزا ہو سکتی ہے۔امریکی محکمہ انصاف نے اعلان کیا کہ ایک جیوری نے روسلان مراٹووچ اسینوف Ruslan Maratovich Asainov، جس کی عمر اب 46 سال ہو چکی ہے، پانچ الزامات کا مجرم پایا گیا ہے، جن میں مالی مدد کی فراہمی کی سازش، تربیت کا حصول اور فراہمی ، انصاف میں رکاوٹ ڈالنے اور دہشت گرد گروپ کو اس طرح کی معاونت کی فراہمی شامل ہے جو ایک یا دو اشخاص کی موت کا باعث بنی ہو۔امریکی اٹارنی بریون پیس نے ایک بیان میں کہا کہ اسینوف اس دہشت گرد تنظیم کے مذموم مقاصد سے اس قدر مضبوطی سے وابستہ تھا کہ اس نے یہاں بروکلین نیویار ک میں اپنے خاندان کو چھوڑ کر شام میں دہشت گرد تنظیم کیساتھ جنگ میں شامل ہونے کے لیے ایک غیر معمولی سفر اختیار کیا۔