دبئی میں ہندوستانی کمسن لڑکی کی حادثہ میں موت

,

   

دبئی ۔ 5 ۔ نومبر (سیاست ڈاٹ کام) متحدہ عرب امارات میں ایک چار سالہ ہندوستانی لڑکی اپنے اسکول کے سامنے کار کی ٹکر سے ہلاک ہوگئی جبکہ لڑکی کی ماں شدید طور پر زخمی ہوگئی ۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ دبئی سے 35 کیلو میٹر دور جبل علی ٹاؤن میں پیر کی دوپہر یہ حادثہ پیش آیا ۔ جبل علی پولیس اسٹیشن کے ڈائرکٹر عادل السعودی نے بتایا کہ مبینہ طور پر ایک افریقی خاتون اپنی گاڑی کو پیچھے لے رہی تھی کہ اتفاقی طور پر بریک کے بجائے اکسلیٹر پر اس کا پیر پڑ گیا۔ اس حادثہ میں ماں اور بیٹی ایک ٹھہری ہوئی کار اور افریقی خاتون کی کار کے درمیان دب گئے ۔ چار سالہ لڑکی برسر موقع ہلاک ہوگئی جبکہ ماں کو علاج کے لئے این ایم سی ہاسپٹل منتقل کیا گیا جس کو فریکچر آیا ہے ۔ اس حادثہ میں دیگر تین گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے جو پاس میں پارک کی ہوئی تھیں۔