لکھنو : درندگی کا ایک اور واقعہ پیش آیا ہے جس نے دیکھنے اور سننے والوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔میڈیا کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ شہر بارہ بنکی میں پیش آیا جہاں بسارا گاؤں کے رہائشی انیل کمار نے بیوفائی کے شبہ میں اپنی بیوی وندنا کا سر دھڑ سے جدا کر دیا۔پولیس کے مطابق انیل کا اپنی بیوی وندنا کے ساتھ جھگڑا ہوا تھا جس دوران غصے سے بپھرے انیل نے تیز دھار ہتھیارسے بیوی کا سر دھڑ سے الگ کر دیا۔یہی نہیں افسوسناک واقعہ کے بعد انیل بیوی کا کٹا سر ایک ہاتھ میں اور دوسرے ہاتھ میں تیز دھار ہتھیارلئے سڑک پر گھومتا رہا۔بعد ازاں مقامی لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی جس کے بعد انیل کو گرفتار کرلیا گیا۔