ممبئی،9 اکٹوبر(ایجنسیز) اجے دیوگن کی فلم دریشیم 3: دی کنکلوژن باکس آفس پر کامیابی کے نئے ریکارڈز قائم کررہی ہے۔ فلم کو اپنے پہلے دن سے ہی شائقین کی جانب سے زبردست ردعمل ملا ہے، اور اس نے پہلے ہی دنیا بھر میں 383.60 کروڑ روپے کی شاندار کمائی کی ہے۔ فلم میں سام کے انصاف کی کہانی ادھوری رہ گئی اور تین فلموں کے بعد بھی پولیس اس کی ہڈیاں تلاش کرنے میں ناکام رہی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ وجے سالگاونکرکی کہانی کو اختتام تک پہنچانے کے لیے بنانے والوں نے تیسری قسط کا نام دریشیم: دی کنکلوژن ینعی اختتام رکھا۔ تیسری قسط کی تاریخی کامیابی کے بعد یہ افواہیں پھیل رہی ہیں کہ میکرز چوتھی قسط ریلیز کر سکتے ہیں۔ ایک حالیہ انٹرویوکے دوران، جب اجے دیوگن سے دریشیم 4 کے امکان کے بارے میں پوچھا گیا، تو انہوں نے کہا، ابھی کے لیے، یہ ایک نتیجہ ہے، میں مستقبل کی پیشں قیاسی نہیں کر سکتا لیکن سنیما میں، یہ کبھی نہ کہنا کبھی نہیں ہے۔ بہرحال، یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ یہ اختتام تھا، لہذا اب کے لئے، یہ اختتام ہے۔ بھلے ہی اجے دیوگن نے ابھی اسے انجام تک پہنچایا ہے، لیکن ان کے نیور سی نیورکے بیان نے مداحوں میں امیدکی ایک نئی کرن جگائی ہے۔ اس سے قبل، موہن لال کی ملیالم ورژن کی تیسری قسط ریلیز ہوئی تھی، جس کو باکس آفس پر ملے جلے جائزے ملے تھے۔ تاہم فلم سازوں نے اسی وقت چوتھی قسط کا اعلان کیا۔