دفتر جمعیۃ العلماء نظام آباد میں قومی پرچم کشائی

   

نظام آباد۔15 ۔اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) جمعیۃ علماء ضلع نظام آباد کے دفتر پر جشنِ آزادی جوش و خروش اور ملی جذبے کے ساتھ منایا گیا۔ اس موقع پر قومی پرچم کشائی کی باوقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں علماء، ذمہ دارانِ جمعیۃ، سماجی شخصیات اور کارکنان نے شرکت کی اور وطنِ عزیز کی آزادی کے لیے دی جانے والی عظیم قربانیوں کو یاد کیا۔ حضرت مولانا سید سمیع اللہ قاسمی، صدر جمعیۃ علماء ضلع نظام آباد کے ہاتھوں رسمِ پرچم کشائی کی گئی ۔ پرچم کشائی کے بعد مولانا موصوف نے جنگِ آزادی میں مسلمانوں اور بالخصوص علمائِ کرام کے نمایاں کردار پر مختصر مگر نہایت پرمغز گفتگو فرمائی۔ انہوں نے کہا کہ آزادی? ہند کی تاریخ مسلمانوں کی قربانیوں، جدوجہد، ایثار اور بے مثال حوصلے کے تذکروں کے بغیر مکمل نہیں ہوسکتی۔ تقریب میں مولانا اسماعیل عارفی، صدر حج سوسائٹی نظام آباد، مفتی شیخ محمود قاسمی، صدر اصلاحِ معاشرہ، حافظ عتیق احمد، کمشنر جمعیۃ یوتھ کلب، اور جناب نصیر الدین، نائب صدر جمعیۃ علماء ضلع نظام آباد نے بھی اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر مولانا عبدالناصر قاسمی آرگینزر جمعیتہ علماء ضلع نظام آباد مولانا واصف ایوبی مولانا ثناء اللہ قاسمی مولانا زبیر مدنی جناب اسماعیل ایرن حافظ ابراہیم اشاعتی حافظ عبدالولی مظہری حافظ واصف حافظ عامر پٹیل حافظ شعیب حافظ خواجہ صہیب ،عبداللہ انجینئر مولوی اسامہ ودیگر ارکین جمعیتہ علماء موجود تھے ۔