بیجنگ : رواں سال کے پہلے سوپر مون کا دلفریب نظارہ سب سے پہلے سڈنی اوپرا ہاؤس پر دیکھا گیا۔ لوگوں نے آسمان پر چھائے بادلوں کی اوٹ سے جھانکتے سپر بلو مون کا نظارہ کیا جبکہ جنوبی کوریا، انڈونیشیا اور چین سمیت دنیا کے مختلف ملکوں میں بھی سوپر مون دیکھا گیا۔ رواں برس اگلے 3 سوپر مون 18 ستمبر، 17 اکتوبر اور 15 نومبر کو دیکھے جا سکیں گے۔ اس طرح کے واقعات اوسطاً ہر 10 سال بعد ہوتے ہیں، یہ سال کا پہلا سوپر مون ہے۔ ’سوپر بلیو مون‘ دو الگ الگ ظاہر ہونے والے فلکیاتی مظاہر کا امتزاج ہے، یہ انوکھا واقعہ اس وقت رونما ہوتا ہے جب ’سوپر مون‘ اور ’بلیو مون‘ کے قمری چکر کسی ایک تاریخ پر رونما ہوتے ہیں۔اخبار کے مطابق ویڈیو میں نظر آنے والے شخص کا نام عامر ہے ۔