دولھے کے شیروانی پہننے پر جھگڑا

   

حیدرآباد ۔ 10 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : دولھے کی جانب سے شادی میں شیروانی پہننے پر تنازعہ پیدا ہوگیا ۔ اس مسئلہ پر دولھے اور دلہن والوں نے ایک دوسرے پر پتھراؤ کیا اور دونوں کے خاندان والوں نے پولیس اسٹیشن میں ایک دوسرے کے خلاف مقدمات درج کرائے ۔ تفصیلات کے بموجب مدھیہ پردیش کے ضلع دھار میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ دھار شہر کا سندر لال نامی قبائلی نوجوان شادی کے لیے ارکان خاندان اور دوست احباب کے ساتھ منگڈا گاوں کو پہونچا ۔ دولھے کے شیروانی پہننے پر دلہن والوں نے اعتراض کیا ۔ روایت کے مطابق دولھے کو دھوتی کرتا پہننے کا مشورہ دیا دولھے کے انکار کر پر دونوں خاندانوں میں جھگڑا ہوگیا اور بات پولیس اسٹیشن تک پہونچ گئی ۔ دونوں خاندانوں نے ایک دوسرے پر پتھراؤ کرتے ہوئے زخمی کرنے کا الزام عائد کیا ۔ پولیس نے مختلف سیکشنس کے تحت مقدمات درج کئے ۔ اس واقعہ کے بعد دونوں خاندان کے لوگوں نے دھار شہر پہونچکر اسی دن شادی کرائی ۔۔ ن