نئی دہلی : این آئی اے کی عدالت نے لشکر طیبہ کے بانی حافظ سعید ، حزب المجاہدین کے سربراہ سید صلاح الدین اور دیگر کے خلاف دہشت گردی کی فنڈنگ کے مقدمہ میں الزامات وضع کیے ہیں ۔ کشمیر کے علحدگی پسند قائدین یسین ملک ، شبیر خاں ، مسرت عالم اور سابق ایم ایل اے رشید انجینئر اور دیگر کے خلاف بھی مجرمانہ سازش ، ملک سے غداری اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزامات عائد کئے گئے ہیں ۔۔