جموں۔25 مئی (یو این آئی) جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے اتوار کو جموں میں آل جموں و کشمیر جاٹ سبھا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر میں دہشت گردی کا مکمل خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس ضمن میں کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے سرگرم دہشت گردوں کے ساتھ ساتھ ان کے ہمدردوں اور حامیوں کو بھی سخت ترین سزا دینے کا انتباہ دیا۔ منوج سنہا نے کہا کہ اگر پاکستان نے مستقبل میں کوئی مہم جوئی کی، تو ہماری مسلح افواج اس دہشت گرد ریاست کو تباہ کر دیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ دہشت گردی اور تفرقہ انگیزی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے ۔