نئی دہلی: دہلی پولیس نے ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے جس نے مبینہ طور پر اپنی بیوی سے غیر فطری جنسی خواہش پوری کرنے کا دباؤ ڈال رہا تھا۔خبررساں ایجنسی اے این آئی کی رپورٹ کے مطابق ملزم کی شناخت اتل اگروال سے ہوئی ہے، وہ گیتا کالونی کا ساکن ہے۔ پولیس میں درج کردہ شکایت کے مطابق متاثرہ خاتون نے الزام عائد کیا کہ اس کے شوہر اس پر غیرفطری جنسی خواہش پوری کرنے پر دباؤ ڈال رہے تھے اور ایک ویڈیو سے انہیں بلیک میل کررہے تھے۔“
Delhi: Man booked for raping, committing unnatural sex with wife https://t.co/apXjQ6nnp6 @DelhiPolice
— Dynamite News (@DynamiteNews_) September 19, 2019
خاتون نے اس ویڈیو کے تعلق سے حیران کن بات بتائی۔ متاثرہ خاتون نے بتایا کہ جاریہ سال کے جنوری ماہ میں میرے شوہر اتل اگروال حالت نشہ میں گھر آئے اور انہوں نے مجھ سے کہا کہ ان کے ایک دوست جس کا نام سنجے کوشک ہے اس کے ساتھ رات گذارے او روہ شوہر کیساتھ گھر آیا تھا۔ جب وہ خاتون اس سے انکا رکردی تو اس نے اسے دھمکی دی اس کے بعد اتل نے اپنی بیوی کو اپنے دوست کے ساتھ کمرہ میں بند کردیااس کے بعد سنجے میری عصمت ریزی کی۔ اس کے کچھ دنوں بعد اتل اپنے ایک اور دوست جس کا نام پھوپیندر مشرا کو گھر لے آیا او ر مجھے اس کے ساتھ بھی رات گذار نے کے لئے کہا۔ اتل نے سنجے اور مشرا کے ساتھ عصمت ریزی کے واقعہ کو کیمرہ میں قید کرلیا۔ اس کے بعد وہ ویڈیوز دکھا کر مجھے بلیک میل کرتا او ر غیر فطری جنسی خواہش پوری کرنے پر دباؤ ڈالتا۔ پولیس نے تمام ملزمین کے خلاف کیس درج کرلیاہے۔ پولیس نے ملزمین کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعات 376/377/34کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔