دہلی سے زیادہ ٹیکس ادا کرنے کے بعد بھی بنگلور نظر انداز: پائی

   

بنگلورو : صنعت کار اور آئی ٹی میگنیٹ ٹی وی کے موہن داس پائی نے کہا ہے کہ بنگلور ملک کے سب سے زیادہ ادائیگی کرنے والے شہروں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے اور دہلی سے زیادہ ٹیکس ادا کرنے کے باوجود اسے نظرانداز کیا جا رہا ہے ۔انہوں نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ بنگلورو نے مالی سال 2021-22 کے لیے 1.69 لاکھ کروڑ روپے کے انکم ٹیکس کی ادائیگی کی ہے ۔ دہلی نے 1.66 لاکھ کروڑ کا ٹیکس ادا کیا ہے ۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ دہلی نے زیادہ ٹیکس ادا کرنے کے باوجود بنگلورو کو نظرانداز کیا ہے ۔ ہماری سڑکوں کا برا حال ہے ۔ ٹریفک جام رہتا ہے ۔ زندگی کا معیار گر گیا ہے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مداخلت کریں اور لوگوں کی مدد کریں۔قابل ذکر ہے کہ مسٹر پائی نے جو ماضی میں کئی مسائل پر وزیر اعظم نریندر مودی کی حمایت کرتے رہے ہیں،بنگلورو میں بنیادی ڈھانچے پر بی جے پی حکومت کے موقف کی مذمت کی ہے ۔حالیہ دنوں میں ہندستان کی آئی ٹی راجدھانی بینگلورو میں بنیادی ڈھانچے کے مسائل کے بارے میں بہت چرچے ہورہے ہیں۔