دہلی فلم پالیسی 2022 کو منظوری

   

نئی دہلی۔ دہلی حکومت نے جمعرات کو دہلی فلم پالیسی 2022 کو منظوری دے دی ہے تاکہ شہر کو شوٹنگ اور دیگر پروڈکشن سرگرمیوں کے مرکز کے طور پر فروغ دیا جا سکے۔ اس کے تحت 3 کروڑ روپے تک کی سبسڈی دینے اور بین الاقوامی فلم فیسٹیول کی میزبانی کرنے کی بات کہی گئی ہے۔ نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی صدارت میں ہوئی کابینہ کی میٹنگ میں دہلی میں 20 ایکڑ اراضی پر ملک کا پہلا ای ویسٹ مینجمنٹ پارک قائم کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ نئی فلم پالیسی میں سیاحت کے شعبے کی ترقی اور معیشت اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے پر توجہ دی جائے گی۔