دہلی میں الیکشن ریالی سےوزیراعظم مودی کا خطاب

   

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو کہا کہ دہلی میں تبدیلی کی بہار آ گئی ہے اور جھاڑو کے تنکے بکھرنے لگے ہیں۔ یہ واضح ہو گیا ہیکہ عآپ دہلی چھوڑنے جارہی ہے اور غریب اور متوسط طبقے کی زندگی کو خوشحال بنانے والی بی جے پی کی حکومت آنے والی ہے ۔ دہلی اسمبلی انتخابات کیلئے جنوبی دہلی کے آر کے پورم میں ایک بڑی ریالی سے خطاب کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ بسنت پنچمی کے ساتھ ہی موسم بدلنا شروع ہو جاتا ہے ۔ تین دن کے بعد 5 فروری کو دہلی میں ترقی کی نئی بہار آنے والی ہے ۔ اس بار دہلی میں بی جے پی کی حکومت بننے جا رہی ہے ۔ اس بار پوری دہلی کہہ رہی ہے ، اب کی بار بی جے پی حکومت ۔ وزیر اعظم نے کہاکہ دہلی کی عام آدمی پارٹی نے یہاں 11 سال ضائع کیے ہیں۔ میں دہلی کے ہر کنبہ سے درخواست کرتا ہوں کہ ہمیں ریاست میں آپ سب کی، دہلی کے لوگوں کی خدمت کرنے کا موقع دیں۔ میں ضمانت دیتا ہوں کہ میں آپ کی ہر مشکل اور پریشانی کو حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کروں گا۔

ہندوستان۔انڈونیشیاوراثت، سائنس اور اعتماد کا رشتہ: مودی

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو کہا کہ ہندوستان اور انڈونیشیا کے درمیان وراثت، سائنس اور اعتماد کا رشتہ ہے ۔ مودی نے یہ بات انڈونیشیا کی راجدھانی جکارتہ میں موروگن مندر کے مہا کمبھا-ابھیشیکھم پروگرام سے ورچولی طورپر پر خطاب کرتے ہوئے کہی۔تقریب میں انڈونیشیا کے صدر پرابوو، مروگن ٹیمپل ٹرسٹ کے چیئرمین پا ہاشم، منیجنگ ٹرسٹی ڈاکٹر کوبالن، ٹاملناڈو اور انڈونیشیا کے معززین، پجاری اور آچاریہ، بھارتیہ تارکین وطن کے اراکین، انڈونیشیا اور دیگر ممالک کے معززین نے شرکت کی۔ مودی نے کہاکہ یہ میری خوش قسمتی ہے کہ میں مروگن مندر، جکارتہ کے مہا کمبھ ابھیشیکھم تقریب کا حصہ بن رہا ہوں ۔ میرے بھائی، صدر پرابو، ان کی موجودگی نے اسے میرے لیے مزید خاص بنا دیا۔ اگرچہ میں جسمانی طور پر جکارتہ سے سینکڑوں کلومیٹر دور ہوں لیکن میرا دل اس تقریب سے اتنا ہی قریب ہے جتنا کہ ہندستان اور انڈونیشیا کے باہمی تعلقات! ابھی چند دن پہلے صدر پرابو 140 کروڑ ہندستانیوں کی محبت کو ساتھ لے کر ہندستان سے گئے ۔ مجھے یقین ہے کہ ان کے ذریعہ آپ سبھی وہاں موجود ہر ہندوستانی کی نیک خواہشات کو محسوس کر رہے ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ میں آپ سب کو اور ہندستان ،انڈونیشیا سمیت پوری دنیا میں بھگوان مروگن کے لاکھوں عقیدت مندوں کو جکارتہ مندر کے مہا کمبھ ابھیشیکھم پر مبارکباد دیتا ہوں۔ میری خواہش ہے کہ تروپوگل کے بھجن کے ذریعہ بھگوان موروگن کی تعریفیں گائی جاتی رہیں۔ سکنڈ ششتھی کاوچم کے منتر تمام لوگوں کی حفاظت کریں۔