ونیش پھوگاٹ نے کہاکہ دہلی پولیس کو ایف ائی آر درج کرنے میں چھ دن لگے اور جانچ ایجنسیوں پر بھروسہ نہیں کرتے۔
نئی دہلی۔احتجاج کرنے والے پہلوانوں نے”فتح کی طرف پہلا قدم“کی خوشی منائی کیونکہ دہلی پولیس نے ڈبلیو ایف ائی کے سربراہ برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف ایف ائی آ ردرج کرانے کا فیصلہ کیا‘
تاہم وہ اپنا احتجاج جاری رکھیں گے او ربی جے پی کے رکن پارلیمنٹ کو ان تمام عہدوں سے ہٹانے کا مطالبہ کیاہے۔سالیسٹر جنرل توشار مہتا جو دہلی پولیس کی جانب سے پیش ہوئے تھے نے سپریم کورٹ کی جسٹس چندرا چوڑ ڈی وائی چندر چوڑ اور جسٹس پی ایس نرسمہا پر مشتمل ایک بنچ کوبتایا کہ ایف ائی آر جمعہ کے روز درج کی جائے گی۔
مذکورہ پہلوان جنھو ں نے ڈبلیو ایف ائی کے سربراہ پر جنسی ہراسانی اور دھمکانے کا الزام لگایا ہے‘ 23اپریل کو اپنا احتجاج دوبارہ شروع کرنے کے بعد سے ایف ائی آر درج کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں۔
ساکشی ملک نے جنتر منتر پر نامہ نگاروں کو بتایاکہ ”جیت کی طرف ان کا یہ پہلا قدم ہے مگر وہ اپنا احتجاج جاری رکھیں گے“احتجاج کے مقام پر بڑے بڑے بیانرس لگائے گئے ہیں جس میں سے ایک پر برج بھوشن کی مجرمانہ کاروائیوں کی تفصیلات پیش کی گئی ہے۔
ونیش پھوگاٹ نے کہاکہ دہلی پولیس کو ایف ائی آر درج کرنے میں چھ دن لگے اور جانچ ایجنسیوں پر بھروسہ نہیں کرتے۔عالمی چیمپئن میڈلسٹ ونیش نے کہاکہ ”پولیس ڈھیلی ایف ائی آر درج کرسکتی ہے۔
ہم دیکھیں گے‘ مشاہدہ کریں گے پھر (احتجاج کوختم کرنے کا) فیصلہ کریں گے۔اسے سلاخوں کے پیچھے ہونا چاہئے او ران کے تمام عہدوں سے ہٹادینا چاہئے‘ ورنہ وہ تحقیقات کو متاثر کرنے کی کوشش کریں گے“۔