دہلی کے وسنت کنج میں کتوں کے مشتبہ حملے میں چھوٹے بھائیوں کی موت

,

   

پولیس کا کہنا ہے کہ مارچ10کے روز آنند 3بجے شام سے لاپتہ بتایاجارہا تھا جس کے بعد ایس ایچ او (ساوتھ) وسنت کنج ایک پولیس ٹیم اور لڑکے کی فیملی کے ساتھ اس کی تلاش شروع کردی تھی۔


نئی دہلی۔آوارہ کتوں کے ایک مشتبہ حملے میں دو چھوٹے بھائیوں جنوب مغربی دہلی کے وسنت کنج علاقے میں مردہ پائے گئے ہیں‘ اتوار کے روز پولیس نے اس بات کی جانکاری فراہم کی۔ ان کا کہنا ہے کہ متوفیوں کی شناخت 7سالہ آنند اور 5سالہ ادتیہ کے طورپر ہو ئی ہے‘ جو اپنے والدین کے ساتھ سندھی بستی میں ایک سلم علاقے میں مقیم تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مارچ10کے روز آنند 3بجے شام سے لاپتہ بتایاجارہا تھا جس کے بعد ایس ایچ او (ساوتھ) وسنت کنج ایک پولیس ٹیم اور لڑکے کی فیملی کے ساتھ اس کی تلاش شروع کردی تھی۔

ایک سینئر پولیس افیسر نے کہاکہ مذکورہ سلم علاقے سے متصل جنگل میں دو گھنٹے طویل تلاشی کے بعد مذکورہ بالغ کی نعش ایک ویران مقام پر دیوار کے قریب سے ملی ہے۔

افیسر کا کہنا ہے کہ بچوں کی نعش پر متعدد ضربات پائے گئے جو دیکھنے میں کسی جانور کے کاٹنے کے نشان معلوم پڑتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ”مقامی اور پڑوسیوں سے تحقیقات پر اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ اس جنگل کے علاقے میں کئی آوارہ کتے ہیں جو اکثر بکریوں اورسوروں پر علاقے میں حملہ کرتے ہیں“۔

اس کے بعد پولیس کے مطابق ایک کیس 302ائی پی سی کے تحت وسنت کنج پولیس اسٹیشن ساوتھ میں درج کرلیاگیاہے اور نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے صفدر جنگ اسپتال بھیج دیاگیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اس کے دودن بعد 12مارچ کے لوگ آنند کا چھوٹا بھائی ادتیہ اپنے چچا زاد بھائی چندن(24) کے ساتھ اسی جنگل میں حاجت سے فارغ ہونے کے لئے گیاتھا۔

کچھ وقت کے لئے اس معصوم کو چھوڑ کر چندن چلاگیااور جب واپس لوٹا تو ادتیہ کو آوار ہ کتوں میں گھیرا زخمی پایا۔

مذکورہ سینئر افیسر نے کہاکہ ”ایس ائی مہیندرا برائے وسنت کنج ساوتھ پولیس اسٹیشن جو10مارچ کی تحقیقات کے لئے اسی علاقے میں موجودتھے آوازیں سن پر موقع پر پہنچے“۔پولیس افیسر نے کہاکہ وہ اس فیسر بچے کو اسپتال لے گیا جہاں پر ڈاکٹرس نے اس کو مردہ قراردیا ہے۔

دونوں بچوں کا پوسٹ مارٹم ہوگیاہے اور رپورٹ کی بنیادپر مزیدکاروائی کی جائے گا اور پولیس کا کہنا یہ بھی ہے کہ اس ضمن میں تحقیقات ہنوز جاری ہے۔

واقعہ کو یاد کرتے ہوئے مذکورہ دونوں بچوں کی رشتہ دار سوچترا نے کہاکہ ادتیہ پر اس وقت حملہ ہوا جب گھر والے آنند کے آخری رسومات میں مصروف تھے۔

متوفیوں کے والد کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں ہے جبکہ ماہ ماہی پال پور کے ایک بیوٹی پارلر میں کام کرتی ہے۔ اب ان کا ایک ہی بچہ ہے انش جس کی عمر 9 سال کی ہے۔

واقعہ کے بعد پولیس کا کہنا ہے کہ ایک مکتوب میونسپل کارپوریشن آف دہلی(ایم سی ڈی) کو بھیجا گیاہے جس میں فوری کاروائی کے اس ضمن میں مانگ کی گئی ہے۔

ایم سی ڈی عہدیداروں نے بھی ایک معائنہ کیاہے۔ افسر نے کہاکہ انہوں نے علاقے میں 15-20آواروں کتوں کو پکڑا ہے جن کی نس بندی کی جائے گی۔