دیوالی : اتر پردیش میں 6 سڑک حادثات، 17 افراد ہلاک

   

لکھنؤ، 9 نومبر (پی ٹی آئی) دیوالی کی تقریبات کے ایک روز بعد اتر پردیش میں پیش آئے6 الگ الگ سڑک حادثات میں کم ازکم17 افراد ہلاک اور 55 دیگر زخمی ہوگئے۔ حکام کے مطابق ان میں سے کئی حادثات پیرکی صبح کے ابتدائی اوقات میں پیش آئے۔ان حادثات میں سب سے ہولناک واقعہ مظفر نگر میں پیش آیا، جہاں ایک کار ڈیوائیڈر اور بجلی کے کھمبے سے ٹکرانے کے بعد الٹ گئی اور اس میں آگ لگ گئی۔ حادثے میں کار سوار6 افراد زندہ جل کر ہلاک ہوئے۔ چیف منسٹر یوگی آدتیہ ناتھ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا اور مقامی حکام کو ہدایت دی کہ وہ اہل خانہ سے رابطہ قائم کرکے ہر ممکن مدد فراہم کریں۔