محبوب حسین جگر ہال احاطہ سیاست میں آج آغاز
حیدرآباد : نئی صنعتوں کے قیام کے خواہشمند اور اپنے کاروبار کو فروغ دینے میں دلچسپی رکھنے والے مرد و خواتین کے لئے 5 تا 7 فروری محبوب حسین جگر ہال احاطہ روزنامہ سیاست عابڈس حیدرآباد میں ایک سمینار کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے جس کا مقصد خواہشمند افراد کو اپنا ذاتی کاروبار شروع کرنے اور اُس کو فروغ دینے کا موقع فراہم کرنا ہے۔ بزنس سمینار میں داخلہ کیلئے 90 روپئے فیس تین دن کے لئے مقرر کی گئی۔ ڈاکٹر دردانہ شاہد شرکاء کو صنعتوں اور کاروبار کے مواقع سے متعلق تفصیلات سے واقف کروائیں گی۔ ڈاکٹر دردانہ شاہد کے مطابق کم یا بغیر سرمایہ کے بھی کاروبار کیا جاسکتا ہے اور گھر بیٹھے آمدنی کے حصول کے خواہشمند حضرات کے لئے یہ ایک موقع ہے۔ اِس کے ذریعہ ورکرس، تاجرین اور کنزیومرس حالات کے مطابق اور لچکدار طرز حیات کے لئے ضروری کام حاصل کرسکتے ہیں۔ اپنی دیگر مصروفیات کے ساتھ بھی یہ کاروبار کیا جاسکتا ہے۔ سمینار کا آغاز دن میں 12 بجے ہوگا۔ خواہشمند افراد مزید تفصیلات کے لئے موبائیل نمبر 9246537722 پر ربط قائم کرسکتے ہیں۔