بودھن میں سمینار کا انعقاد، ڈی راجیشور، وی کرشنا اور دیگر کا خطاب
بودھن۔ 25 ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سی پی آئی (ایم ایل) ماس لائنن (پرَجا پنتھا،پارٹی) بودھن ڈیویژن کمیٹی کے زیرِ اہتمام گزشتہ روز تعلقہ رائس مل اسوسی ایشن بھون میں ذات پات کے خاتمے کے موضوع پر سیمینار کا ڈیویژن سیکریٹری ڈی۔ راجیشورکی زیر صدارت انعقاد عمل میں آیا، اس موقع پر نظام آباد اربن ضلع سکریٹری وی۔کرشنا نے خطاب کرتے ہوئے کہا ذات پات کا نظام، سماجی عدم مساوات اور،بھولی بھالی عوام کا استحصال کی،اہم بنیاد ہے۔ جیوتی راؤ پھولے، پیریار اور ڈاکٹر بی۔ آر۔ امبیڈکر نے ذات پات کے نظام کے خاتمے کے خلاف جدوجہد کا آغاز کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ذات پات اور آپس میں بھید بھاو کے خاتمے اور مظلوم و معاشی طور پر پسماندہ افراد کو حاکموں کی جانب سے انکے استحصال کے روایتی نظام کا خاتمہ کر نا ناگزیر ہے ، جس کے لیے ذات پات کا خاتمہ اور غریب اور محنت کش عوام کی جانب سے متحدہ طور پر جدوجہد جاری رکھنا ضروری ہے۔ایم۔ نریندر نے کہا کہ غیر سنجیدہ سیاسی جماعتیں اپنے مفادات اور ووٹ بینک کی سیاست کے لیے ذات پات ، اور عوام میں بھید بھاو کو بڑھاوا دینے کے کسی بھی موقع کا بھرپور فائدہ اٹھانے کوشاں رہتے ہیں ، ذات پات سے پاک معاشرے کے لیے جدوجہد ضروری ہے۔ بی ملیش نے کہا کہ ذات پات کی بنیاد پر تنظیموں کے قیام سے ذات پرستی اور باہمی نفرت بڑھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ محنت کشوں اور غریب عوام کے مسائل کی جدوجہد کو طبقاتی جدوجہد کے ساتھ جوڑ کر ہی ذات پات کے خاتمے کی راہ ہموار کی جا سکتی ہے۔ اس سمینار میں پڑالا شنکر، پی سائی ریڈی، بی ناگمنی، بی پاشا بیگم، کے لتا، اوڈّینا، شیخ نذیر، بی سائیلو، ایم ڈی ارشاد، رمیش سمیت مختلف عوامی تنظیموں کے رہنماؤں نے شرکت کی۔