رات دیر گئے گانا بجانا ۔ کمشنر پولیس نے خود شکایت درج کرائی

   

حیدرآباد۔ 31 جولائی (سیاست نیوز) پولیس کنٹرول روم 100 کو ہفتہ کی شب ایک غیر معمولی فون کال موصول ہوا جس میں صوتی آلودگی کے خلاف شکایت کی گئی جبکہ پولیس کی تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ شکایت کنندہ کوئی اور نہیں بلکہ پولیس کمشنر حیدرآباد سی وی آنند ہیں۔ تفصیلات کے مطابق حیدرآباد پولیس کمشنر جوبلی ہلز علاقہ میں مقیم ہیں اور کل رات دیر گئے ان کی رہائش گاہ کے اطراف و اکناف علاقہ سے صوتی آلودگی یعنی گانے بجانے کی آوازیں مسلسل آرہی تھیں جس کے نتیجہ میں انہوں نے ایک شہری جیسا پولیس کنٹرول روم 100 کو فون کیا اور وہاں کے عملہ نے جوبلی ہلز پولیس کو اس سلسلہ میں آگاہ کیا۔ مذکورہ پولیس اسٹیشن کے نائٹ ڈیوٹی آفیسر اے رمیش وہاں پہنچ گئے اور سرینواس نامی شخص کو حراست میں لے لیا جو اونچی آواز میں گانا بجانا چلا رہا تھا۔ جوبلی ہلز پولیس نے اس سلسلہ میں مقدمہ درج کرلیا لیکن حیرت کی بات یہ ہے کہ پولیس کنٹرول روم کو لینڈ لائن سے پولیس کمشنر نے شکایت کی تھی اور یہ حقیقت معلوم ہونے پر پولیس ملازمین حیرت کا شکار ہوگئے۔ ب