رام مندر کیلئے مزید کسی ٹرسٹ کی ضرورت نہیں:نیاس

   

ایودھیا ۔ 13 ۔ نومبر (سیاست ڈاٹ کام) رام مندر کیلئے نیا ٹرسٹ قائم کرنے حکومت کو سپریم کورٹ کی ہدایت کے مطابق عمل کرنے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ رام جنم بھومی نیاس کا پہلے سے ہی وجود ہے۔ اس کے صدر مہنت نرتیا گوپال داس نے یہ بات کہی۔ رام جنم بھومی نیاس وشوا ہندو پریشد کے زیر انتظام تنظیم ہے۔ گوپال داس نے ایک بیان میں کہا کہ حکومت کی جانب سے نیا ٹرسٹ تشکیل دینے کی ضرورت نہیں ہے ۔ ٹرسٹ (رام جنم بھومی نیاس) تو پہلے سے موجود ہے۔ ہم اسے نئی شکل دیتے ہوئے حسب ضرورت نئے ارکان کا اضافہ کرسکتے ہیں۔