رانی مکھرجی کو لا ٹروب یونیورسٹی سے اعزازی ڈاکٹریٹ

   

ملبورن، 14 اگست (یو این آئی) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ رانی مکھرجی کو آسٹریلیا کی لا ٹروب یونیورسٹی نے ہندستانی سنیما میں تقریباً 3 دہائیوں کی نمایاں خدمات اور خواتین، بچوں اور محروم طبقات کے لیے ان کی مسلسل کاوشوں کے اعتراف میں اعزازی ڈاکٹر آف لیٹرز (ڈی لِٹ) کی ڈگری سے نوازا ہے ۔ رانی کو یہ اعزاز 14 اگست کو میلبورن کے فیڈریشن اسکوائر میں منعقدہ خصوصی تقریب میں انڈین فلم فیسٹیول آف میلبورن (آئی ایف ایف ایم) 2026 کے دوران دیا گیا۔ اس اعزاز کے ساتھ رانی مکھرجی شاہ رخ خان کے بعد لا ٹروب یونیورسٹی سے اعزازی ڈاکٹریٹ حاصل کرنے والی دوسری ہندستانی فلمی شخصیت بن گئی ہیں۔ یونیورسٹی نے 2019 میں شاہ رخ خان کو ان کی فلاحی خدمات اور ہندستانی سنیما میں تعاون کے لیے اعزاز سے نوازا تھا۔