ممبئی : پاکستانی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے ہندوستانی اداکارہ و ڈانسر راکھی ساونت کے چیلنچ پر انہیں اپنے نرالے انداز میں جواب دے دیا۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ نے دلچسپ ویڈیو شیئرکی ہے۔ سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو میں ہانیہ عامرکو میک اپ اور ہیر اسٹائل بناتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔اداکارہ نے مذکورہ ویڈیو میں ہندوستانی اداکارہ کے چیلنچ پر جواب دیتے ہوئے ان کی ہی ویڈیو پر دلچسپ و مزاحیہ انداز میں لپسنکنگ کر کے صارفین کے دل جیت لیے۔ دونوں ممالک کے سوشل میڈیا صارفین ہانیہ کی ویڈیو کے کمنٹس میں تبصرہ کر رہے ہیں اور اداکارہ کے جواب کی تعریفیں کررہے ہیں۔ایک صارف نے لکھا کہ ’ہانیہ راک، راکھی شاک‘، ایک اور صارف نے لکھا کہ ’آپ راکھی کی ٹینشن نہ لیں، آپ کے لیے ہم ہندوستانی ہی اس سے نمٹ لیں گے‘ جبکہ ایک صارف نے لکھا ہے ’یہ معاملہ تو خطرناک ہوگیا‘۔خیال رہے کہ راکھی ساونت نے حال ہی میں بیرونِ ملک مقیم پاکستانی صحافی کو انٹرویو دیتے ہوئے پاکستانی اداکاراؤں ہانیہ عامر، دیدار اور نرگس کو ڈانس چیلنچ کیا تھا۔