نئی دہلی: لوک سبھا میںاپوزیشن لیڈر اور کانگریس کے سابق صدر راہول گاندھی 8 ستمبر سے امریکہ کا تین روزہ دورہ کریں گے جہاں وہ یونیورسٹی آف ٹیکساس کی طالبات اور ماہرین تعلیم کے علاوہ مختلف شعبوں کے ماہرین سے بات چیت کریں گے ۔ راہول گاندھی کے دورہ امریکہ کے بارے میں اطلاعات دیتے ہوئے انڈین اوورسیز کانگریس کے صدر سیم پترودا نے کہا کہ اس دورے کے دوران وہ مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے سرکردہ لوگوں کے ساتھ ساتھ ڈلاس علاقہ کے سیاست دانوں سے بھی بات چیت کریں گے ۔
دورے کی تفصیلات بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گاندھی 8 ستمبر کو ٹیکساس کے ڈلاسکا دورہ کریں گے جبکہ 9 اور 10 ستمبر کو واشنگٹن ڈی سی میں ہوں گے ۔ اس دوران وہ این آر آئیز، ٹیکنو کریٹس، بزنس لیڈر، طلباء، میڈیا برادری اور سیاسی قائدین سے ملاقات بھی کریں گے ۔