راہول گاندھی کی رائے بریلی آمد

,

   

نئی دہلی 8 ستمبر ( ایجنسیز ) قائد اپوزیشن و کانگریس رکن پارلیمنٹ راہول گاندھی آج اپنے حلقہ رائے بریلی کے دو روزہ دورہ پر پہونچے ۔ راہول گاندھی پہلے لکھنو ائرپورٹ پہونچے اور پھر وہاں سے وہ رائے بریلی کیلئے روانہ ہوگئے ۔ راہول گاندھی کی آمد کے موقع پر کئی مقامات پر کانگریس قائدین اور کارکنوں کی جانب سے ان کا پرتپاک استقبال کیا اور ان کی گلپوشی کی گئی ۔ راہول گاندھی رائے بریلی میں اپنے دورہ کے موقع پر کانگریس پارٹی کے ورکرس سے ملاقات کریں گے ۔ اس کے علاوہ وہ کئی وفود سے بھی بات چیت کریں گے اور سماج کے مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد سے بھی تبادلہ خیال ہوگا ۔ اپنے دورہ کے موقع پر راہول گاندھی صرافہ ( سونے اور چاندی ) کے تاجروں سے بھی ملاقات کا پروگرام رکھتے ہیں۔ امکان ہے کہ راہول گاندھی ضلع ڈیولپمنٹ رابطہ و نگران کار کمیٹی کے اجلاس کی صدارت بھی کریں گے اور اپنے حلقہ میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیں گے ۔ وہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی صورتحال سے بھی واقفیت حاصل کریں گے ۔ یہ دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب راہول گاندھی ملک گیر سطح پر طلباء کو درپیش مسائل پر مسلسل مہم چلا رہے ہیں اور سیاسی مسائل پر بھی حکومت کو جھنجھوڑ رہے ہیں۔