رفعت جاوید او رراکیش سنہا کے درمیان زبردست بحث۔ ویڈیو

,

   

ایک قومی نیوز چیانل پر ارٹیکل370اور حکومت کی خارجی پالیسی کے متعلق جاری بحث میں یہ بات سامنے ائی کہ جموں اور کشمیر سے ارٹیکل370کی برخواستگی کے بعد جس طرح کا ماحول ہندوستان نے عالمی سطح پر بنایا ہے اس کی وجہہ سے پاکستان کو دنیا کے کسی بھی ملک سے حمایت حاصل نہیں ہورہی ہے۔

اس بحث کے آخری حصہ میں ممتاز صحافی رفعت جاوید کے تبصرے پر آر ایس ایس لیڈر اور راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ راکیش سنہا نے الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ مذکورہ صحافی پاکستان کی حمایت کررہے ہیں۔

حالانکہ رفعت جاوید نے قطعی طور پر پاکستان کی حمایت نہیں کی تھی بلکہ انہو ں نے جموں اور کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی پر بات کی تھی۔

جس کو بنیاد بناکر راکیش سنہا نے کہاکہ رفعت جاوید کی بات سے ایسا لگ رہا ہے کہ عالمی سطح پر ہندوستان کی توہین ہورہی ہے اور پاکستان کی واہ واہ ہورہی ہے اور پاکستان ایک مظلوم کے طور پر پیش کیاجارہا ہے۔

حالانکہ راکیش سنہا کے اس ریمارک کی ٹی وی اینکر نے بھی مخالفت کی اور کہاکہ رفعت جاوید نے ایسا نہیں کہاتھا۔

راکیش سنہا کا جواب دیتے ہوئے رفعت جاوید نے کہاکہ ”یہی تو آج کی سیاسی کا سب سے خطرناک پہلو بن گیاہے کہ اگر کوئی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف بات کرتا ہے تو اسے پاکستان کا حامی قراردیا جاتا ہے یا ملک کا غدار بناکر پیش کرنے کی کوشش کی جاتی ہے“۔

رفعت جاوید نے راکیش سنہا کے تبصرے کی سخت مخالفت بھی کی۔ اس ویڈیو کے آخری مرحلے میں یہ بحث پیش ائی ہے۔ ویڈیو ضرورت دیکھیں

YouTube video