حیدرآباد12اپریل (یواین آئی) رمضان المبارک کے دوسرے دہے کا اختتام ہوگیا۔ فرزندان توحید نے خشوع وخضوع کے ساتھ مغفرت کے اس دہے کو مکمل کیا۔ اس موقع پر مساجد میں رقت انگیز دعائیں بھی کی گئیں اور علما نے درس قرآن، قرآن کی تلاوت کے آداب، تفہیم قرآن، احکامات قرآنی، قرآن کے اخلاقی احکام، قرآن کا پیغام، قرآن وعصر حاضر کے درپیش چیالنجس جیسے اہم موضوعات پر خطاب کیا۔ ساتھ ہی تمام کی صحت، سلامی، درازی عمر،ملک میں مسلمانوں کو درپیش مسائل کے حل اور امتیاز کے خاتمہ کیلئے بھی دعائیں کی گئیں۔ علما نے زوردیتے ہوئے کہا کہ اگر ہم متحد ہوجائیں اور اللہ تعالی کو راضی کرلیں تو نصرت الہی یقینا ہم کو مل سکتی ہے اور ایک مرتبہ پھر پورے عالم میں ہمارابول بالا ہوسکے گا۔